عمران خان سیاسی گناہ گاروں کا ہجوم لے کر بے گناہوں پر حملہ کرناچاہتے ہیں پرویز رشید
اسپیکر نے پی ٹی آئی کے ریفر نس پروہی فیصلہ کیا جو سپر یم کورٹ نے کیا، وفاقی وزیر اطلاعت
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی گناہ گاروں کا ہجوم لے کر بے گناہوں پر حملہ کرناچاہتے ہیں تاہم تحریک انصاف کی سیاست کو بے گناہوں پر حملہ مہنگا پڑے گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان سیاسی گناہ گاروں کا ہجوم لے کر بے گناہوں پر حملہ کرناچاہتے ہیں تاہم تحریک انصاف کی سیاست کو بے گناہوں پر حملہ مہنگا پڑے گا، عمران خان کی حماقت کاجواب حکمت سے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے ریفرنس پر وہی فیصلہ کیا جو سپریم کورٹ نے کیا، اگر ریفرنس میں جان ہوتی تو سپریم کورٹ اسے کیوں رد کرتی جب کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے خلاف ریفرنس پہلے سے موجود ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان کا 24 ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رائیونڈ کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 24 ستمبر کو سارے پاکستان کو جمع کر کے رائیونڈ میں جمع کریں گے اور وزیراعظم سے پاناما لیکس پر جواب مانگیں گے۔