نیب قانون پر نظرثانی خورشید شاہ نے پالیمانی کمیٹی کیلئے 6 نام اسپیکر کو بھجوا دیئے

خورشید شاہ کےبھیجےگئےناموں میں پارلیمانی کمیٹی کیلئےشاہ محمود قریشی، نفیسہ شاہ، نوید قمراورآفتاب شیرپاؤ کےنام شامل


ویب ڈیسک September 07, 2016
20 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں 8 حکومتی اور 7 سینیٹرز بھی شامل ہوں گے۔ فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نیب قانون پر نظر ثانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لئے 6 نام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بجھوا دیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نیب قانون پر نظر ثانی کے لئے 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لئے 6 نام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھجوا دیئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کون سی جمہوریت اور کون سا آئین ملک میں بادشاہت ہے، خورشید شاہ

خورشید شاہ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو جو نام بھجوائے گئے ہیں ان میں شاہ محمود قریشی، نوید قمر، نفیسہ شاہ، ایس اقبال قادری، طارق اللہ اور آفتاب شیرپاؤ کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیب قانون پر نظر ثانی کے لئے 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں 8 حکومتی اور 7 سینیٹرز بھی شامل ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔