کوئٹہ جان محمد روڈ پر دھماکا5 افراد زخمی

دھماکا خیز مواد دکان کے باہر رکھا گیا تھا جسکی آواز دور تک سنائی دی، پولیس

دھماکے سے دکان کو شدید نقصان پہنچا اور قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، پولیس فوٹو فائل

KARACHI:

جان محمد روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔



پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد دکان کے باہر رکھا گیا تھا جسکی آواز دور تک سنائی دی۔ دھماکے سے دکان کو شدید نقصان پہنچا اور قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


سیکیورٹی فورسز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے۔
Load Next Story