کراچی میں ’’جو ملک کا غدارہے وہ موت کا حق دارہے‘‘ کے بینرز آویزاں

گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ کے اطراف ’’ جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے‘‘ کے بینرزآویزاں کئے گئے تھے


ویب ڈیسک September 07, 2016
بینرز پر کسی بھی جماعت کے بجائے ’’منجانب اہلیان پاکستان‘‘ اور ’’اہلیان کراچی‘‘ تحریر ہےفوٹو: ایکسپریس نیوز

شہر قائد میں گزشتہ روز '' جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے'' کے بینرز کے بعد اب ''جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے''کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے ''جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے''کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل کے مختلف مقامات پر ''حکومت پاکستان کی تلاش '' کے بھی بینرز لگائے گئے ہیں۔ ان بینرز پر کسی بھی جماعت کے بجائے ''منجانب اہلیان پاکستان'' اور ''اہلیان کراچی'' تحریر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : "جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کاحقدار ہے" کے بینرز

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ کے اطراف دن دیہاڑے '' جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے'' کے بینرز کے ساتھ صدر ریگل چوک کے قریب ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کے خلاف بھی بینرز لگائے گئے تھے تاہم پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان بینرز کو ہٹادیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں