اللہ بینرز لگانے والے نامعلوم افراد کو ہدایت دے ڈاکٹر فاروق ستار

شہر میں امن کے قیام کے لیے سیاسی جماعتوں کو استعمال میں لانا ہوگا، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان


ویب ڈیسک September 07, 2016
کراچی والے پہلے تنہا تھے نہ آج تنہا ہیں، فاروق ستار فوٹو؛ ایکسپریس/ فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ شہر میں بینرز لگانے والے نامعلوم افراد ہیں اور اللہ ان کو ہدایت دے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہر میں امن کے قیام کے لیے سیاسی جماعتوں کو استعمال میں لانا ہوگا، گزشتہ روز کراچی میں بینر لگانے والے بینرز بھی نامعلوم افراد تھے اور گلستان جوہر میں پاک سرزمین پارٹی کے بینرز ہٹانا بھی ان ہی کا کا کام ہے، اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ''جو ملک کا غدارہے وہ موت کا حق دارہے'' کے بینرز

گزشتہ روز ملیر میں ضمنی انتخاب کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا تھا کہ کراچی والے پہلے تنہا تھے نہ آج تنہا ہیں، نشتر پارک میں تحریک انصاف کا جلسہ نہیں جلسی ہوئی تھی جس کا جواب ہم نے ملیر میں ہونے والی ریلی نہیں بلکہ ریلے سے دیا ہے۔ ایم کیو ایم کو توڑنے کی سازشیں ماضی کی طرح دوبارہ کی گئیں لیکن کارکنان کا جذبہ انہیں ناکام بنا دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔