زعیم قادری کی زبان کیا پھسلی اپنے ہی قائد کونا اہل کہہ گئے

وزیراعظم کا نام غلطی سے کہہ گیا جب کہ میرا مطلب عمران خان تھا، زعیم خان کی وضاحت


ویب ڈیسک September 07, 2016
عمران خان کی سیاست تو جلد ہی ختم ہونے والی ہے، زعیم قادری: فوٹو: فائل

ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی میڈیا سے گفتگو کے دوران زبان پھسل گئی اوروہ عمران خان کو نا اہل کہنے کے بجائے نواز شریف کو نا اہل کہہ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری میڈیا سے بڑے پرُجوش انداز میں بات کر رہے تھے کہ اچانک ان کی زبان پھسل گئی اورانہیں یہ خیال ہی نہیں رہا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ پہلے تولو اور پھر بولو کے مقولے کو نظر انداز کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کوہی نااہل قرار دے دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی

زعیم قادری کی زبان سے عمران خان کی جگہ نوازشریف نکل گیا جس کے بعد صحافیوں کی طرف سے غلطی کا احساس دلانے پر زعیم قادری نے تصحیح کرلی اورکہا کہ عمران خان 90 دن میں نااہل ہوجائیں گے۔ زعیم قادری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا نام غلطی سے کہہ گیا جب کہ میرا مطلب عمران خان تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مشاہد اللہ کی زبان پھسل گئی؛ رحمٰن ملک کو محترمہ اور صاحبہ کہہ گئے

زعیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ فال نکالنے والے شیخ رشید کی اپنی سیاست ختم ہوجائے گی جب کہ احتجاج کے لیے رائیونڈ جانے والے لوگوں کی ٹانگیں توڑنے کے بیان پرابھی بھی قائم ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کوسیاست پرہی رکھا جائے اگرذاتیات پرکوئی آیا تومشکلات ہو جائیں گی جب کہ عمران خان کی سیاست تو جلد ہی ختم ہونے والی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔