بھارتی کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کی دھمکی

اگرہمارے مطالبات نہ مانےگئے توآئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم شرکت نہیں کرے گی،اجے شرکی


ویب ڈیسک September 07, 2016
اگرہمارے مطالبات نہ مانےگئے توآئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم شرکت نہیں کرے گی،اجے شرکی ۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کی چوہدراہٹ اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اس نے آئی سی سی کو دھمکی دی ہے کہ اگر بی سی سی آئی کی بات نہ مانی گئی تو آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم حصہ نہیں لے گی۔

آئی سی سی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس دبئی ہیڈکوارٹر میں ہوا جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اجے شرکی نے اجلاس کے دوران گلے شکوے کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو بھارت آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا اور بھارتی بورڈ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

اجے شرکی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے اس کے باوجود آئی سی سی کی فنانس، کامرس اور ایگزیکٹو کمیٹی میں ہمارا کوئی نمائندہ موجود نہیں جو کہ بھارتی بورڈ کی تذلیل ہے۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر مذکورہ تمام کمیٹیوں میں ترمیم نہ کی گئی تو بھارتی بورڈ اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتا ہے اور ہم اس کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |