بھارتی سنسربورڈ نے کترینہ کی نئی فلم کے بعض مناظر کو کاٹ دیا

فلم ’’بار بار دیکھو‘‘ میں بعض مناظر کو ہٹاتے ہوئے اسے نمائش کی اجازت دی گئی ہے۔


ویب ڈیسک September 07, 2016
فلم ’’بار بار دیکھو‘‘ میں بعض مناظر کو ہٹاتے ہوئے اسے نمائش کی اجازت دی گئی ہے۔ فوٹو؛ فائل








بھارتی سنسر بورڈ نے کترینہ کیف اورنوجوان اداکار سدھارت ملہوترا کی نئی آنے والی فلم ''بار بار دیکھو'' کے غیر اخلاقی مناظر پراعتراض کرتے ہوئے انہیں فلم سے کاٹ دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف مسلسل اپنی 2 فلموں کی ناکامی کے بعد نئی فلم ''بار بار دیکھو'' کے لیے نہایت پرجوش ہیں اور فلم کی تشہیربھی زورو شور سے کررہی ہیں لیکن اب ان کی فلم پر سنسربورڈ نے کئی اعتراض اٹھا دیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی فلم ''بار بار دیکھو''کو فلم کی نمائش سے قبل ہی مشکلات کا سامنا ہے اور بھارتی سنسربورڈ نے فلم کے کئی غیر اخلاقی مناظر پراعتراض کرتے ہوئے انہیں فلم سے نکال دیا ہے جس کے بعد فلم کو ''اے سرٹیفکیٹ'' جاری کرتے ہوئے نمائش کی اجازت دے دی ہے جب کہ فلم کے غیراخلاقی مناظر نکالنے پر ایک بار پھر سنسر بورڈ پر نکتہ چینی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ''بار بار دیکھو''9 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔






تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔