انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن نے بھارت کی رکنیت معطل کردی

بھارتی حکومت نے بھی باکسنگ اور تیر اندازی ایسوسی ایشن کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک December 07, 2012
بھارتی حکومت نے بھی باکسنگ اور تیر اندازی ایسوسی ایشن کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن ایسوسی ایشن نے بھارت کی رکنیت معطل کردی ہے۔

بھارت کی باکسنگ ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے الزام پرانٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن ایسوسی ایشن نے بھارت کی رکنیت معطل کی جس کے بعد بھارتی حکومت نے بھی باکسنگ اور تیر اندازی ایسوسی ایشن کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی باکسنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ عہدیداروں کا انتخاب شفاف طریقے سے کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔