ای سی سی نے اسٹیل ملزملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہ دینے کی منظوری دیدی
اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 76 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
PESHAWAR:
كابینہ كی اقتصادی رابطہ كمیٹی(ای سی سی) نے پاكستان اسٹیل ملزملازمین كو 2 ماہ كی تنخواہ اور پراویڈنٹ و گریجویٹی فنڈز كی ادائیگی كی منظوری دیدی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار كی زیر صدارت ہوا جس میں پاكستان اسٹیل ملزملازمین كی 2 ماہ كی تنخواہ، پراویڈنٹ فنڈاور گریجویٹی كے اجراءكی منظوری دی گئی ہے۔ كمیٹی نے سارك كانفرنس سمیت مستقبل كی دیگر تقریبات میں آنے والے غیر ملكی مہمانوں كی سیكیورٹی كیلئے 35 بكتربند گاڑیوں كی تمام ٹیكسوں اور ڈیوٹیوں كے بغیر درآمد كی بھی اجازت دیدی ہے۔ ای سی سی كی جانب سے عید الاضحیٰ كے موقع پر پاكستان اسٹیل ملز كے ملازمین كو 2 ماہ كی تنخواہ كی ادائیگی كیلئے 76 كروڑ روپے جاری كرنے كی منظوری دیدی ہے اس كے علاوہ ای سی سی نے پاكستان اسٹیل ملز كے ملازمین كو گریجوایٹی اور پراویڈنٹ فنڈكے واجبات كی دائیگی 32 كروڑ 20 لاكھ اكیس ہزار روپے كے فنڈز جاری كرنیكی منظوری دیدی ہے۔
ای سی سی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل كی تجویز پر پاكستان اسٹیٹ آئل كو كویت پٹرولیم كارپوریشن كے فرنس آئل اور جٹ فیول كی سُپلائی كیلئے موجودہ پراڈكٹ سیل اینڈ پرچیزكنٹریكٹ كے ضمیمہ كو حتمی شكل دینے كیلئے معاملات كو آگے بڑھانے كے اختیارات دینے كی بھی منظوری دیدی ہے اور اس ضمیمہ كے تحت كویت پٹرولیم كارپوریشن كو پٹرولیم مصنوعات كی سُپلائی پر ادائیگیوں كی شرائط كو مزید بہتر بنانے كی كوشش كی جائے گی۔