اب دھرنا سیاست سے ہوا نکل چکی ہے شہبازشریف

بدقسمتی سے دھرنے اورانتشار كی سیاست كرنے والوں نے پاكستان كادھڑن تختہ كیا، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک September 07, 2016
حساس مقامات كی سیكیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ آج دھرنا دینے والے عناصر مختلف شكلوں میں دوبارہ سامنے آئے ہیں لیكن اب دھرنا سیاست كی ہوا نكل چكی ہے۔


ایوان وزیراعلیٰ میں ایوان صنعت و تجارت لاہور كے زیر اہتمام ایكسپورٹ ٹرافی ایوارڈ 2016 كی تقریب سے خطاب كرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ستمبر 2014 میں چین كے صدر نے پاكستان سے ترقیاتی منصوبوں پر معاہدوں كیلئے یہاں آنا تھا لیكن دھرنے والوں كی منفی سیاست آڑے آئی اوران منصوبوں میں تاخیر ہوئی، اگلے سال اپریل میں جب چین كے صدر پاكستان آئے تو 46 ارب ڈالر كی تاریخ ساز سرمایہ كاری كے منصوبوں پر دستخط ہوئے، ملك كی تاریخ كا یہ پہلا موقع ہے كہ ابھی ان طے پانے والے معاہدوں كی سیاہی بھی خشك نہیں ہوئی تھی كہ ان منصوبوں پر عملدرآمد كا آغازہوا اوران منصوبوں پر تیزرفتاری سے دن ر ات كام ہورہا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ عوام كی ترقی كے مخالفین نے پھر یہ پراپیگنڈا شروع كردیا كہ یہ چین سے مہنگے قرضے لیے گئے ہیں، ان عناصر نے یہ بھی نہ سوچا كہ بجلی بحران كے باعث پاكستان اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اورصنعتیں یہاں سے منتقل ہورہی ہیں اورملك كا نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے كہا كہ سی پیك كے تحت پاكستان بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزرفتاری سے كام جاری ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہت وقت ضائع ہوچكا اوراب رونے دھونے كا كوئی فائدہ نہیں ،ہمیں ماضی كی غلطیوں اوركوتاہیوں سے سبق سیكھ كر آگے بڑھنا ہے، بدقسمتی سے دھرنے اورانتشار كی سیاست كرنے والوں نے پاكستان كادھڑن تختہ كیا، قوم كے قیمتی 8 ماہ ضائع كركے ترقی كے سفر میں ركاوٹ پیدا كی، پاكستان كے ساتھ اس سے بڑا ظلم ،زیادتی اوردشمنی كوئی اورہونہیں سكتی، آج دھرنا دینے والے عناصر مختلف شكلوں میں دوبارہ سامنے آئے ہیں لیكن اب دھرنا سیاست كی ہوا نكل چكی ہے اورعوام نے ان كاپہلے ساتھ دیا نہ اب دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں