پاک چین اقتصادی راہداری سے برآمد کندگان کو سازگار ماحول ملے گا وزیر اعظم

کپاس کی ایکسپورٹ بڑھانےسےمتعلق تجاویز کابینہ کی منظوری کیلیےپیش کی جائیں،وزیراعظم


ویب ڈیسک September 08, 2016
معاشی ترقی اور برآمدات ایک دوسرے سے منسلک ہیں، وزیر اعظم. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے برآمد کندگان کو سازگار ماحول ملے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں وزیراعظم نواز شریف نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سربراہ مفتاح اسماعیل کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے چاول برآمدکندگان سے ملاقات کی۔ اس منوقع پر مفتاح اسماعیل نے وزیر اعظم کو چاول کی برآمد پر بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی ترقی اور برآمدات ایک دوسرے سے منسلک ہیں، ہم اپنی برآمدات کو نظرانداز کرنا برداشت نہیں کرسکتے، انفرااسٹرکچر کی بہتری سے ایکسپورٹرز کو عالمی منڈی تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ سی پیک میں اسپیشل اکنامک زون کےقیام سے برآمد کندگان کو ماحول ملے گا۔ ملک بھر میں ریلوے کے نظام میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ریلوے کا انفرااسٹرکچر مزید بہتر ہوگا،

اس سے پہلے کراچی پہنچنے پر وزیرخزانہ سنیٹر اسحاق ڈار اور دیگر وزرا و اعلیٰ سرکاری حکام کے ہمراہ وزیراعظم نوازشریف کراچی پہنچے تو ان کا استقبال گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں