کترینہ نے پچھلے 2 سالوں کومشکل ترین قراردے دیا

وقت کبھی کبھی انسان کو ایسے مقام پر لے آتا ہے جس کا اس نے سوچا بھی نہیں ہوتا اور یہی زندگی ہے، کترینہ کیف


ویب ڈیسک September 08, 2016
کچھ فلمیں اداکاروں کو کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں، اداکارہ: فوٹو: فائل

DAR ES SALAAM: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو خبروں کی زینت بنے رہنا آتا ہے اور وہ کسی نہ کسی طرح اپنی جگہ خبروں میں بنا ہی لیتی ہیں تاہم اب اداکارہ نے اپنی زندگی سے متعلق یہ انکشاف کیا کہ ان کے پچھلے گزرے 2 سال بہت مشکل ترین تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اوراداکارہ رنبیر کپورکی گہری دوستی، شادی کی خبروں اورپھرعلیحدگی سے سب ہی واقف ہیں جب کہ علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے ہی جانب سے مختلف قسم کے بیانات سامنے آئے جہاں دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کے بعد افسردگی کا بھی اظہارکیا۔

اداکارہ کترینہ کا اب کہنا ہے کہ ان کی زندگی کے پچھلے 2 سال بہت مشکل ترین تھے جب کہ ان 2 سالوں کا میری پیشہ ورانہ زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے، پریشانی اور مشکلات کی وجوہات کچھ اورتھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی زندگی کا نام ہے جہاں کبھی بھی کچھ بھی ہوجاتا ہے اوروقت کبھی کبھی کہیں اورہی لے جاتا ہے جہاں کا آپ نے سوچا بھی نہیں ہوتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فینٹم" اور"فتور'' میری وجہ سے فلاپ ہوئیں

اداکارہ نے فلم انڈسٹری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کچھ فلمیں اداکاروں کو کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں جب کہ کچھ فلمیں باکس آفس پرکچھ کرہی نہیں پاتی ہیں۔ اداکارہ نے خود کوخوش قسمت قراردیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کافی سال کامیابی دیکھی ہے جس کا بہت تجربہ بھی ہوگیا تاہم میں تجربے کواس اندازمیں نہیں لیتی کیونکہ میں اس سے پہلے واقف ہی نہ تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کترینہ کا رنبیر کے لئے اپنا کیرئیر تک قربان کرنے کا انکشاف

اپنی نئی آنے والی فلم "بارباردیکھو" کواپنے لیے بہت خاص قراردیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ امید ہے کہ یہ دیکھنے والوں کو بہت پسند آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی فلم کے سیٹ پر ہوتیں ہیں تو ان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ بہترین کام دیں گی جس کے مداح محظوظ بھی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں