رائیونڈ میں دھرنے کے خلاف درخواست پرعمران خان اورحکومت سے جواب طلب

دھرنے سے تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کے درمیان فسادات ہونے کا خدشہ ہے،درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک September 08, 2016
لاہورہائی کورٹ نےوفاقی حکومت اورعمران خان سے 15 ستمبرتک جواب طلب کرلیا فوٹو: فائل

لاہور: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رائیونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے پی ٹی آئی کا دھرنا رکوانے کے لیے دائر درخواست پرعمران خان اور حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہورہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شاہد کریم نے عمران خان کورائیونڈ میں دھرنا دینے سے روکنے کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ عمران خان حکمران جماعت کے خلاف نفرت انگیز تقاریرکررہے ہیں، جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے، رائیونڈ میں دھرنے سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان فسادات ہونے کا خدشہ ہے، اس لئے ہائی کورٹ تحریک انصاف کے رائیونڈ میں ممکنہ دھرنے کو روکنے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد وفاقی حکومت اورعمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 24 ستمبر کو لاہور سے رائیونڈ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں