ڈنگی بخار سے متاثرہ 11سالہ بچہ ہلاک

صوبائی ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق ڈنگی بخار سے متاثرہ مزید 10افراد مختلف اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔


Staff Reporter December 08, 2012
ہلاک ہونے والا11 سالہ بچہ سمندر خان کوشدید بخار کی حالت میں نجی اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج 4دسمبر کو انتقال کرگیا. فوٹو: فائل

KARACHI: کراچی میں مزید ایک مریض ڈنگی بخار سے ہلاک ہوگیاجبکہ مجموعی طورپرمتاثرہ مریضوں کی تعداد678ہوگئی۔

ہلاک ہونے والا11 سالہ بچہ سمندر خان کوشدید بخار کی حالت میں نجی اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج 4دسمبر کو انتقال کرگیا، تصدیق جمعہ کو ڈنگی سرویلنس سیل کی جانب سے کی گئی ہے، صوبائی ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق ڈنگی بخار سے متاثرہ مزید 10افراد مختلف اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل20سالہ لڑکی فرزانہ اور نجم النسا ڈنگی بخار میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |