کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے منصوبہ بندی

دہشتگرد پولیس اور رینجرز پر اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے حملہ بھی کرسکتے ہیں۔


ویب ڈیسک December 07, 2012
مراسلے کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کے لئے خیبر پختونخوا سے 30 سے 35 جنگجو کراچی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پولیس اور رینجرز پر حملہ کر کے اپنے گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے کرائسز مینیجمنٹ سیل کی جانب سے حکومت سندھ کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ان دہشتگردوں کو منگھو پیر سلطان آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔


مراسلے کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کے لئے خیبر پختونخوا سے 30 سے 35 جنگجو کراچی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں اور وہ پولیس اور رینجرز پر اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے حملہ بھی کرسکتے ہیں۔


کرائسز مینیجمنٹ سیل نے مراسلے میں حکومت سندھ کو اس حملے سے بچنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے مزید کوئی بھی معلومات حاصل ہوئیں تو وہ بھی سندھ حکومت کو فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں