بل کی عدم ادائیگی پر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی پانی کی فراہمی منقطع
پانی کے بل کی ادئیگی کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید
KARACHI:
واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بل کی عدم ادائیگی پر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا پانی بھی بند کردیا۔
ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے دیگر نادہندہ اداروں کو پانی کے بل کی ادئیگی کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ نادہندگان کی فہرست میں سندھ حکومت کے محکمہ ورکس اینڈ سروسز، تعلیم اور سندھ سیکرٹریٹ سمیت ریلوے، پورٹ قاسم، اسٹیل مل اور پی آئی اے بھی شامل ہیں۔
ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمٰی کراچی بھی واٹر بورڈ کا نادہندہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بل کی عدم ادائیگی پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا بھی پانی بند کردیا تھا۔