بل کی عدم ادائیگی پر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی پانی کی فراہمی منقطع

پانی کے بل کی ادئیگی کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید


ویب ڈیسک December 07, 2012
پانی کے بل کی ادئیگی کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید فوٹو: فائل

KARACHI: واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بل کی عدم ادائیگی پر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا پانی بھی بند کردیا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے دیگر نادہندہ اداروں کو پانی کے بل کی ادئیگی کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ نادہندگان کی فہرست میں سندھ حکومت کے محکمہ ورکس اینڈ سروسز، تعلیم اور سندھ سیکرٹریٹ سمیت ریلوے، پورٹ قاسم، اسٹیل مل اور پی آئی اے بھی شامل ہیں۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمٰی کراچی بھی واٹر بورڈ کا نادہندہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بل کی عدم ادائیگی پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا بھی پانی بند کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں