گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعتوں کو انتخابی نشانات نہ دینے کا فیصلہ

انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے والی جماعتوں کوبھی نشانات الاٹ نہ کیے جائیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک September 08, 2016
انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے والی جماعتوں کوبھی نشانات الاٹ نہ کیے جائیں، الیکشن کمیشن، فوٹو؛ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے میں عدم دلچسپی پر نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے اور انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو نشانات الاٹ نہ کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہے لیکن پاکستان کی 333 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے اب تک (ن) لیگ ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف اور اے این پی سمیت 26 جماعتوں نے تفصیلات جمع کرائیں، اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی 307 جماعتوں میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم پاکستان بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتوں کو شکار پور کے ضمنی انتخابات میں نشان الاٹ نہیں کیے جائیں گے اور اس حوالے سے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں