نیب کا راجہ پرویز اور شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

نیب نے 5 شکایات کی تحقیقات کرانے اور 2 انکوائریاں شروع کرانے کی بھی منظوری دے دی۔


ویب ڈیسک September 08, 2016
نیب نے 5 شکایات کی تحقیقات کرانے اور 2 انکوائریاں شروع کرانے کی بھی منظوری دے دی۔ فوٹو؛ فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال پر کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں ہوا جس میں کرپشن میں ملوث شخصیات کے خلاف اہم فیصلے کیے گے جب کہ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور شرجیل میمن سمیت دیگر اہم شخصیات کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال پر کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نیب نے مجموعی طور پر 5 شکایات کی تحقیقات کرانے اور 2 انکوائریاں شروع کرانے کی منظوری دے دی۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور این پی جی سی ایل کی منظوری کے بغیر کنٹریکٹ سائن کرنے کے الزام جب کہ سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ تیسرا کرپشن ریفرنس عبدالولی خان یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر احسان علی اور دیگر کے خلاف فائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔