کراچی میں فرقہ وارانہ قتل سازش ہے متحدہ شعبہ خواتین

اس قسم کا فرقہ وارانہ قتل عام ایم کیو ایم کو نقصان پہنچانے کی گھنائونی سازش ہے۔


Express Desk December 08, 2012
اجتماع میں باپ بیٹی پر گولیاں برسانے والے درندہ صفت دہشت گردوں کے بزدلانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ فوٹو: فائل

BANGALORE: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر شعبہ خواتین کے تحت کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی13سالہ معصوم مہزر زہرا کی صحت یابی اور ان کے والد نذر عباس شہید کی مغفرت کیلیے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں شعبہ خواتین کی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع میں باپ بیٹی پر گولیاں برسانے والے درندہ صفت دہشت گردوں کے بزدلانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے شہر کا امن خراب کرنے کی سازش قرار دیا گیا، بعد ازاں شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارجز سلمیٰ آصف اور رابعہ ماجد نے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ کراچی میں فرقہ وارانہ قتل و غارتگری سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد شہر کے امن کو تہہ و بالا کرنا ہے۔

04

انھوں نے نذر عباس اور ان کی صاحبزادی پر فائرنگ کے واقعے پر کہا کہ یہ توہین انسانیت پر مبنی دلخراش واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ یہ ظالم تعلیم کے حصول کی نفی کرتے ہیں، مہزر زہرا کے والد نذر عباس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے،اس قسم کا فرقہ وارانہ قتل عام ایم کیو ایم کو نقصان پہنچانے کی گھنائونی سازش ہے جسے کراچی کے عوام اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں