این ای ڈی یونیورسٹی وی سی کو تاحکم ثاثی کام کرنیکی اجازت

نوٹیفکیشن بھی جاری ، انجینئراے کلام کی مدت ملازمت آج پوری ہورہی تھی.

تلاش کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویو کیلیے اجلاس اتوار 9 دسمبرکوطلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI:
صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلراورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے این ای ڈی یونیورسٹی کے 91سالہ وائس چانسلرانجینئراے کلام کوتاحکم ثانی کام کرنیکی اجازت دیدی ہے جس کا نوٹیفکیشن جمعہ کی رات جاری کیاگیا۔


انجینئراے کلام کی مدت ملازمت آج ہفتہ 8دسمبرکوپوری ہورہی تھی، واضح رہے کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلرکے انتخاب کیلیے قائم ''تلاش کمیٹی'' کی جانب سے این ای ڈی یونیورسٹی میں وائس چانسلرکے امیدواروں کے انٹرویوکاعمل مکمل نہیں کیاجاسکا ہے اور گورنر سیکریٹریٹ نے تلاش کمیٹی کی جانب سے تین مناسب امیدواروں کے نام سامنے نہ آنے کے سبب انجینئراے کلام کے تاحکم ثانی وائس چانسلرکے عہدے پرکام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔

یاد رہے کہ انجینئراے کلام مسلسل 16 برسوں سے این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلرہیں انھیں 1996میں سابق گورنرسندھ کمال اظفرنے اس وقت این ای ڈی یونیورسٹی کا وائس چانسلرمقررکیاتھا، علاوہ ازیں تلاش کمیٹی نے این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے امیدواروں کے انٹرویو کے لیے اجلاس اتوار9دسمبرکوطلب کرلیاہے جس میں شارٹ لسٹ کیے گئے 8ناموں کے حامل افرادکے انٹرویوزکیے جائیں گے۔
Load Next Story