ملكی سیكیورٹی كو داؤ پر لگانے والے كسی رعایت كے مستحق نہیں چوہدری نثار

وزیرداخلہ کی نادراحكام كو جعلی شناختی كارڈكے اجرامیں ملوث عناصركے كارروائی تیزكرنے كی ہدایت


ویب ڈیسک September 08, 2016
وزیرداخلہ کی نادارحكام كو جعلی شناختی كارڈكے اجرامیں ملوث عناصركے كارروائی تیزكرنے كی ہدایت وٹو؛ فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ غیرملكیوں كو پاكستانی شناخت فراہم كرنے والے اور ملكی سیكیورٹی كو داؤ پر لگانے والے كسی رعایت كے مستحق نہیں۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان كے حكم پرغیر ملكیوں كوشناختی كارڈ كے اجرامیں ملوث نادراكے 2 اہلكاروں كوگرفتار كرلیاگیاہے، ایف آئی اے نے راؤمحمد وسیم اورمحمدكامران كواسلام آباداوركراچی سے گرفتاركیا، دونوں اہلكاروں كی نشاندہی ملك بھرمیں جاری قومی شناختی كارڈكی تصدیقی مہم كے دوران ہوئی، محمد كامران كراچی کا رہائشی اور2003 سے نادرا كا ملازم ہے جب كہ راؤ محمد وسیم 2004 سے نادرامیں ملازم اورچوہڑچوك راولپنڈی میں تعینات تھا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ غیرملكیوں كو پاكستانی شناخت فراہم كرنے والے اورملكی سیكیورٹی كوداؤ پر لگانے والے كسی رعایت كے مستحق نہیں جب کہ انہوں نے نادراحكام كو جعلی شناختی كارڈكے اجرامیں ملوث عناصركے خلاف كارروائی تیزكرنے كی ہدایت كی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔