فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن ن لیگ کے رہنما کے گھر سے اسلحہ برآمد

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔


ویب ڈیسک September 08, 2016
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

MINGORA: کینال روڈ پر سیکیورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا جس میں (ن) لیگ کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے فیصل آباد میں کینال روڈ پر کومبنگ آپریشن کیا اس دوران وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کے قریبی ساتھیوں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) لیگ کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران معروف صنعت کار کے گھر سے بھی اسلحہ اور گاڑیاں قبضے میں لی گئی تاہم آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔