غیرمعمولی وزن کا حامل شخص انتقال کرگیا

عبدالجبارتنیو کو فٹنس رپورٹ كلير نہ ہونے اور طبيعت بگڑنے پر اسے وينٹی ليٹر پر منتقل كیا گيا جہاں وہ چل بسا۔


ویب ڈیسک September 08, 2016
عبدالجبارتنیو کو فٹنس رپورٹ كلير نہ ہونے اور طبيعت بگڑنے پر اسے وينٹی ليٹر پر منتقل كیا گيا جہاں وہ چل بسا۔ فوٹو: آن لائن

جناح اسپتال ميں زير علاج 370 کلو گرام وزن كا حامل شخص دوران علاج خالق حقيقی سے جا ملا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قمبر شہداد كوٹ سے تعلق رکھنے والے 370 کلو گرام وزن کے حامل شخص کو علاج کی غرض سے چند روز قبل کراچی کے جناح اسپتال لايا گيا تھا، عبد الجبار نہ صرف غير معمولی وزن كا حامل تھا بلكہ مختلف امراض ميں بھی مبتلا تھا جسے ڈاکٹروں کے خصوصی پینل نے طبی امداد فراہم کی۔

عبدالجبار تنيو كی حالت بگڑنے پر اسپتال كے ايگزيگٹيو ڈائريكٹر پروفيسر انيس الدين بھٹی کی جانب سے تشكيل ديئے گئے ميڈيكل بورڈ نے فيصلہ كيا كہ مريض كا معدہ آپريشن كے ذريعے كاٹ كر چھوٹا كيا جائے گا جس سے اس كے وزن ميں كمی ہوسكے گی تاہم فٹنس رپورٹ كلير نہ ہونے اور طبيعت بگڑنے پر اسے وينٹی ليٹر پر منتقل كیا گيا جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملا۔

واضح رہے كہ عبدالجبار تنیو کو وزير صحت سندھ ڈاكٹر سكندر ميندرو كی ہدايت پر جناح اسپتال ميں داخل كيا گيا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔