فواد خان نے مقبولیت میں بالی ووڈ خانز کو پیچھے چھوڑدیا

فواد خان کرن جوہر کے شو ’’کافی ود کرن‘‘ کے 5 ویں سیزن میں پہلے مہمان بنیں گے۔


ویب ڈیسک September 08, 2016
فواد خان کرن جوہر کے شو ’’کافی ود کرن‘‘ کے 5 ویں سیزن میں پہلے مہمان بنیں گے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان ہدایتکار کرن جوہر کے مشہور شو''کافی ود کرن'' کے پانچویں سیزن میں پہلے مہمان بنیں گے۔

بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار کرن جوہر کا چھوٹی پردہ اسکرین پر شو''کافی ود کرن'' کافی مقبول ہے جس میں کئی بڑے بڑے اداکار و ہدایتکاراپنی زندگی اور پیشہ وارانہ امور سے متعلق انکشافات کرتے ہیں جب کہ کرن جوہر کے شو کا نیا سیزن شروع ہونے والا ہے جس کی پہلی قسط میںمہمان کے طور پر شرکت کے لیے شاہ رخ خان اورسلمان خان کا نام لیا جارہا تھا لیکن اب پاکستانی اداکار فواد خان نے فلم نگری کے حکمران خانز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کے مشہور شو''کافی ود کرن'' کے 5 ویں سیزن کی پہلی قسط میں شرکت کے لیے شاہ رخ خان اور سلمان خان کی جگہ قرعہ فال پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کے نام نکلا ہے جس کے بعد وہ شو کے پہلے مہمان بنیں گے۔ فواد خان کی شو کے پہلے مہمان بننے کی خبر کے بعد پاکستانی چارمنگ ہیرو کو فلم نگری کے حکمران خانز کے لیے خطرے کا الارم قرار دیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ فواد خان نے کرن جوہرکی فلموں ''کپور اینڈ سنز''اور ''اے دل ہے مشکل'' میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔