جرمنی میں دنیا کی سب سے کم وزن بچی کی پیدائش

ایمیلیا کا زندہ بچ جانامعجزے سےکم نہیں کیوںکہ 14اونس کے بچے کا بچ جانا مشکل ہوتا ہےاوربچی کاوزن صرف 8 اونس تھا،ڈاکٹرز


ویب ڈیسک September 08, 2016
نومولود ایمیلیا کا وزن پیدائش کے وقت صرف 8 اونس اور لمبائی صرف 22 سینٹی میٹر تھی فوٹو:ڈیلی میل

جرمنی میں دنیا کی سب سے کم وزن اور چھوٹی بچی کی پیدائش ہوئی جس کا وزن صرف 8 اونس ہے اور وہ مکمل صحت یاب ہے۔

جرمنی کے سینٹ ماریا اسپتال میں ایمیلیا نامی ایسی بچی کی پیدائش ہوئی جس کا وزن صرف 8 اونس اور اس کی لمبائی صرف 22 سینٹی میٹر تھی۔ بچی کی پیدائش پر ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ اس کا بچنا مشکل ہوگا لیکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،ایمیلیا کی پیدائش کے بعد ڈاکٹروں کے خصوصی پینل نے اس کے لئے خصوصی طبی آلات کا انتظام کیا جس کے ذریعے اسے خوراک اورپانی فراہم کیا جاتا تھا اب ایمیلیا اب 9 ماہ کی ہوچکی ہے جسے اسی طرح خوراک دی جارہی ہے۔



نومولود ایمیلیا کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹر اور بچوں کے ماہر ڈاکٹر بہمن گاراوی کا کہنا ہے کہ ایمیلیا کا زندہ رہ جانا کسی معجزہ سے کم نہیں کیوں کہ 14 اونس کے بچے کا بچ جانا مشکل ہوتا ہے تاہم ایمیلیا کا وزن پیدائش کے وقت صرف 8 اونس تھا جو زندہ ہونے کے ساتھ صحت یاب بھی ہے جسے دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ایمیلیا ایک مذاحمت کرنے والی بچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کے بعد بھی یہ واضح نہیں تھا کہ ایمیلیا بچ پائے گی لیکن ہر گزرتے وقت کے ساتھ وہ مزید صحت یاب ہورہی ہے اور وہ اب 9 ماہ کی ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کی سب سے کم وزن اور چھوٹی نومولود کا ریکارڈ رومیسا رحمان کے پاس تھا جس کا وزن پیدائش کے وقت 8.6 اونس اور لمبائی صرف 8 انچ تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔