خیر پور میں قدرتی گیس کے وسیع ذخائر کی دریافت پر کاٹی کا اظہار تشکر

ملک میں فی الوقت 23 ٹریلین کیوبک فیٹ روزانہ کی مقدارقدرتی گیس کے ذخائرموجود ہیں، حکام کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ۔۔۔


Business Reporter December 08, 2012
ملک میں فی الوقت 23 ٹریلین کیوبک فیٹ روزانہ کی مقدارقدرتی گیس کے ذخائرموجود ہیں، حکام کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری فوٹو: رائٹرز/ فائل

تجارت وصنعتی حلقوں نے خیر پور کے سلیمان گیس فیلڈ میں قدرتی گیس کے وسیع ذخائر کی دریافت پراطمینان اورتشکر کا اظہار کیا ہے۔

کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین زبیر چھایا وائس چیئرمین نیاز احمد، نجم العارفین اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ 20 ملین کیوبک فیٹ یومیہ کی گیس کی دریافت اوجی ڈی سی ایل کی ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگی جس سے ملک میں جاری قدرتی گیس کے بحران پا قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فی الوقت 23 ٹریلین کیوبک فیٹ روزانہ کی مقدارقدرتی گیس کے ذخائرموجود ہیں لیکن ان ذخائر کی تلاش کے لیے حکومت کوموثرحکمت عملی کے ذریعے اپنی کوششوں کو تیز کرنا پڑے گی، تاکہ ملک میں جاری توانائی کے بد ترین بحران پر قابو پایا جاسکے اورمزیدصنعتوں کو بند ہونے سے بچایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔