توہین عدالت قانون کیخلاف وکلا کا یوم سیاہ ہڑتال مظاہرے

یہ کالا قانون اور عدلیہ کو زیر کرنے کی کوشش ہے، پاکستان بار کونسل

یہ کالا قانون اور عدلیہ کو زیر کرنے کی کوشش ہے، پاکستان بار کونسل

توہین عدالت قانون کے خلاف ملک بھر کے وکلا نے یوم سیاہ منایا، اس موقع پر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور بار ایسوسی ایشنز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے،وکلانے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، لاہور میں وکلا ہائیکورٹ باراور ڈسٹرکٹ بار کے بار رومز میں اکٹھے ہوگئے اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ چیئرمین ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل فرحان معظم نے کہا کہ توہین عدالت کا نیا قانون،


کالا قانون ہے اور یہ عدلیہ کو زیر کرنے کی کوشش ہے۔ دیگر رہنمائوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کو یرغمال بنانا چاہتی ہے، توہین عدالت قانون بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیںگے۔ راولپنڈی میں احتجاجی جلسے ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار ساجد الیاس اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ قانون خلاف آئین ہے۔ کراچی میں بھی وکلا نے ریلی نکالی اور سٹی کورٹ کے اطراف میں مارچ کیا۔ حیدرآباد' ننکانہ' فیروزوالہ' گوجرانوالہ ' گجرات' منڈی بہائو الدین سمیت دیگر شہروںمیں بھی وکلاء نے ہڑتال کی۔
Load Next Story