چین کا اسٹیلتھ جیٹ کی نشاندہی کرنے والا راڈار بنانے کا دعویٰ

کوائنٹم راڈار اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل جیٹ طیارے کی 60 میل کے فاصلے سے نشاندہی کر سکتا ہے،سرکاری نیوز ایجنسی


ویب ڈیسک September 08, 2016
کوائنٹم راڈار اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل جیٹ طیارے کی 60 میل کے فاصلے سے نشاندہی کر سکتا ہے،سرکاری نیوز ایجنسی۔ فوٹو:فائل

چین نے ایسا راڈار بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے ذریعے اسٹیلتھ جیٹ کا بھی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کی دفاعی کمپنی نے ایسا راڈار بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل جیٹ طیارے کی 60 میل کے فاصلے سے نشاندہی کر سکتا ہے جب کہ سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ راڈار کو "کوانٹم" نام دیا گیا ہے جس کا گزشتہ ماہ کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

کوائنٹم راڈار میں انٹیج لیمنٹ فوٹونز کا استعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے وہ کسی بھی دیگر نظام کے مقابلے میں سسٹم میں دکھائی دینے والے طیارے کی نشاندہی کرسکتا ہے اور چین کا دعویٰ ہے کہ اس راڈار کی مدد سے اسٹیلتھ جیکنالوجی کے حامل طیاروں کی پرواز کی نشاندہی بھی باآسانی کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں