ایم کیوایم کا پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام

ٹیکنیکل اورلیگل چیزوں کودیکھ کرفیصلہ کریں گے اگر دھاندلی ثابت نہ ہوئی توکھلے دل سے شکست قبول کریں گے،فاروق ستار


ویب ڈیسک September 09, 2016
ٹیکنیکل اورلیگل چیزوں کودیکھ کرفیصلہ کریں گے اگر دھاندلی ثابت نہ ہوئی توکھلے دل سے شکست قبول کریں گے،فاروق ستار. فوٹو: آن لائن/فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام لگادیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 82 پولنگ اسٹیشنوں میں ہمیں مخالفین پر 9 ہزار کی سبقت حاصل ہے لیکن باقی پولنگ اسٹیشن پرہمیں صرف ڈھائی ہزارووٹ ملے جب کہ ریٹرنگ افسر کے نتیجے کے مطابق ہمیں تقریباً 5 ہزار ووٹوں سے پیچھے دکھایا گیا ہے اور اب تک ہمیں مکمل نتائج بھی نہیں دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری انتخابات میں ریٹرننگ افسرامیدوار سے مسلسل رابطہ رکھتا ہے لیکن ہمیں فارم 14 نہیں دیئے گئے تو نتائج کا اعلان کیسے کردیا گیا، دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے اور خاص طور پر 52 پولنگ اسٹیشنوں میں دھاندلی ہوئی ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں ہمیں ہرحال میں ہرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، ہم کل یا پرسوں ٹیکنیکل اورلیگل چیزوں کودیکھ کرفیصلہ کریں گے، اگر دھاندلی ثابت نہ ہوئی اورعدالتوں اور ٹریبونل میں نہ جاسکے تو کھلے دل سے اپنی شکست قبول کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں