زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے نیچے آگئے

غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔


Business Reporter September 09, 2016
غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب 3کروڑ87لاکھ ڈالر سے گر کر 22 ارب 98 کروڑ37لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اس دوران مرکزی بینک کے پاس 18 ارب 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4ارب91کروڑ84لاکھ ڈالر کے ذخائر ریکارڈ کیے گئے، گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 6کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں بھی کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں