مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین پرمرچوں بھرے گولے برسا دیے گئے

بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں بھارت مخالف مظاہرے کے دوران انجینئر عبدالرشید کو گرفتار کر لیا،


News Agencies September 09, 2016
بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں بھارت مخالف مظاہرے کے دوران انجینئر عبدالرشید کو گرفتار کر لیا، فوٹو: فائل

KABUL: مقبوضہ کشمیر میں غیر اعلانیہ کرفیو اور پابندیوں کے باوجودجمعرات کو انتفادہ کے مسلسل62ویں روز بھی آزادی کے حق میں مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا، بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کے خلاف مختلف علاقوں میں لوگوں نے زبردست بھارت مخالف ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین پر مرچوں بھرے گولے برسا دیے جس سے کئی افراد متاثر ہوگئے جبکہ جھڑپوں کے دوران درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر انتفادہ تیسرے ماہ میںداخل ہوگیا ہے ، عوام اس کے خلاف بھارت کی طرف سے سازشوں سے باخبر رہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر، بارہ مولہ، سوپور، شوپیاں، اسلام آباد ، کولگام، پلوامہ اور کپواڑہ میں مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

بھارتی فورسزاورمظاہرین کے درمیان مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ قابض فوجیوںاور پولیس اہلکاروںنے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے باعث متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے، فوجیوں نے مختلف علاقوں میں گھروں میں گھس کر مکینوں کو مارا پیٹا اور توڑ پھوڑ کی۔ فورسزنے اسلام آباد قصبے میں مظاہرین کے خلاف مرچوں بھرے گولے استعمال کیے جس کے باعث معمر افراد اور بچے انتہائی تکلیف دہ صورت حال سے دوچار ہوگئے۔ سری نگر کے علاقے گوگام میں ایک مشعل بردار جلوس نکالاگیا۔

بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں بھارت مخالف مظاہرے کے دوران انجینئر عبدالرشید کو گرفتار کر لیا، انجینئرعبدالرشید نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کیس کاسب سے بڑا وکیل ہے بلکہ وہ 1947سے ہی کشمیریوںکی جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہندو انتہا پسندوں نے راجوری کے علاقے چھانگس میں جموں کی طرف جانیوالے ایک ٹرک کو آگ لگادی، اطلاعات کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے گائیں لے جانے کے شبہ میںٹرک کوآگ لگائی۔ دریں اثنا پلوامہ کے علاقے مرن میںپنڈت بھی آزادی کے حق میں ایک مظاہرے میںشریک ہوئے اور آزادی کے حق میںنعرے لگائے۔ اس موقع پرچند پنڈتوں نے تقاریر بھی کیں اور تحریک آزادی کومنطقی انجام تک لے جانے کاعزم ظاہر کیا۔ بدری ناتھ بٹ نامی ایک پنڈت نے کہاکہ وہ مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔ آن لائن کے مطابق تحریک المجاہدین کے سرفروشوں نے پلوامہ پولیس اسٹیشن پر دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیاجس سے متعدد سی آر پی ایف اہلکارو ں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے، مجاہدین کے حملے کا نشانہ بھارتی فوج نیم فوجی اور بھارتی تنصیبات تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں