ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرلاہورریلوے اسٹیشن بند

سیکیورٹی فورسز نے تمام لائٹیں بند کرنے کے بعد عملے کو بھی عمارت سے باہر نکال کر پارکنگ کو بھی خالی کرالیا۔


ویب ڈیسک September 09, 2016
سیکیورٹی فورسز نے تمام لائٹیں بند کرنے کے بعد عملے کو بھی عمارت سے باہر نکال کر پارکنگ کو بھی خالی کرالیا۔ فوٹو: فائل

MOSCOW: دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لاہور ریلوے اسٹیشن کو بند کرتے ہوئے مسافروں اور عملے کو باہر نکال دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لاہور ریلوے اسٹیشن کو بند کردیا جب کہ تمام لائٹیں بند کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستوں پر پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے عملے کو بھی عمارت سے باہر نکال دیا جب کہ پارکنگ کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔