10سالہ جنگ کے باوجود افغانستان کے حالات بہتر نہیں ہوئے نیٹو کمانڈر

افغان فوج کومکمل سیکیورٹی سنبھالنے کے قابل ہونے میں وقت لگے گا،جنرل ایلن

افغان فوج کومکمل سیکیورٹی سنبھالنے کے قابل ہونے میں وقت لگے گا،جنرل ایلن, فوٹو فائل

افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ 10 سالہ جنگ کے باوجودافغانستان کے حالات بہتر نہیں ہوئے۔افغان سیکیورٹی فورسزاپنی استعدادمیں اضافہ کررہی ہیں تاہم ملک کی مکمل سیکیورٹی سنبھالنے کے قابل ہونے میں وقت لگے گا۔رواں سال مزید 23 ہزار امریکی فوجی افغانستان سے نکال لئے جائینگے۔


امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل جان ایلن کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء تیز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان نیشنل آرمی اور پولیس ناخواندگی اور کرپشن سے بھی نبرد آزما ہے۔ ان کے پاس آلات اور تجربے کی بھی کمی ہے تاہم وہ میدان جنگ میں اپنی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Load Next Story