کراچی کےعلاقے لیاری سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد ترجمان رینجرز

اسلحہ کراچی میں بدامنی وٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھا، ترجمان سندھ رینجرز


ویب ڈیسک September 09, 2016
اسلحے میں ایک ایل ایم جی،6 ایس ایم جی، سیون ایم ایم رائفل اور 44 بوررائفل شامل ہے، ترجمان رینجرز: فوٹو: فائل

PESHAWAR/ PARACHINAR: رینجرز نے لیا ری کے علا قے میں کارروائی کر کے زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کر کے اسلحے کا ذخیرہ بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا، برآمد کیے جانے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی، 6 ایس ایم جی، سیون ایم ایم رائفل اور44 بوررائفلزشامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی اور برنس روڈ سے اسلحہ کی کھیپ پکڑی گئی

ترجمان رینجرزکے مطابق اسلحہ زیرزمین چھپا یا گیا تھا جب کہ اسلحہ شہرمیں بدامنی وٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں