اسٹیج ڈرامہ پر بھی بھارتی فلموں اور آئٹم سانگز کا جادو چل گیا

بالی وڈ فلموں کے نام پر پاکستانی ڈرامے اسٹیج ہونے لگے، پوسٹرز پر بھی بھارتی کامیڈین کی تصاویر استعمال ہونے لگیں


Cultural Reporter December 08, 2012
بھارتی ثقافت اسی طرح پروموٹ ہوتی رہی تو ہماری فلم، ٹی وی اور تھیٹر انڈسٹری کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا، شائقین فوٹو: فائل

اسٹیج ڈراموں پر بھی بھارتی فلموں ' آئٹم سانگز اورفنکاروں کاجادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیج پروڈیوسرز نے بالی وڈ فلموں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انھیں کیش کرانے کے لیے اپنے ڈراموں کے نام بھی ''بھاگم بھاگ'' ' ''ویلکم '' ' ''نوانٹری'' ' ''تھری ایڈیٹس'' ' ''تیرے نال لو ہوگیاُ '' ' ''تیرے نام'' ' ''جوڑی نمبرون'' '''دھمال'' ' ''حسینہ مان جائے گی سمیت دیگر مقبول فلموں پر رکھنے کا یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے جاریرکھا ہوا ہے جب کہ اس کے علاوہ بالی وڈ کے ہی مقبول آئٹم سانگ ''منی بدنام ہوئی'' ' '' انارکلی ڈسکو چلی'' ' ''جلیبی بائی'' ' ''چکنی چنبیلی'' ' ''چھنو'' ' ''ہلکٹ جوانی'' ' ''دل میرا مفت کا'' رکھ رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں فیصل آباد میں آج شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ کا نام بھارتی اداکار اجے دیوگن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''سن آف سردار'' پر زیرنمائش ہے۔بھارتی فلموں کے آئٹم سانگ اور ناموں کے ساتھ بھارتی فنکاروں کے ہی تصاویر لے کر ان کے چہروں پر کامیڈین کی تصاویر لگا کر سائن بورڈ اور پبلسٹی کی جارہی ہے۔

04

اس حوالے سے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ فلم ' ٹی وی کی طرح تھیٹر پر بھی بھارتی فلموں 'آئٹم سانگز اور ان کے معروف فنکاروں کی تصاویر کا سہارا لے کر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں لگ گیا ہے۔

انھوں نے کہا اگر اسی طرح بھارتی ثقافت پروموٹ ہوتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب ہماری فلم ' ٹی وی اور تھیٹر انڈسٹری کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی اداکار ندیم ' وحید مراد ' شبنم ' شمیم آراء ' محمد علی ' زیبا 'دیبا' آسیہ'شاہد' احسن خان' فیصل قریشی' نعمان اعجاز سمیت بے شمار معروف اسٹارز کی ایک لمبی فہرست ہے اسی طرح ہمارے ان گنت سپرہٹ فلمی گانے اور فلمیں ہیں کہ جنھیں ہمسایہ ملک میں نہ صرف سراہا گیا بلکہ متعدد فلموں میں یہی گانے کاپی بھی کیے گئے ہیں۔

سنجیدہ حلقوں نے ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی فلموں کے نام 'آئٹم سانگز اور بھارتی فنکاروں کے ذریعے پبلسٹی اورتشہیری مہم کرنیوالے اسٹیج پروڈیوسرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔