نئے سال پرنئی البم کا تحفہ دونگا جواد احمد

نئی بالی وڈفلم میں گانے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، گلوکار


Showbiz Reporter December 08, 2012
ہم آدھے تیتر آدھے بٹیر ہوچکے ہیں نہ ہی اردو درست ہے نہ انگریزی، گلوکار جواد احمد فوٹو: فائل

پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کے عوام کو نئے سال کا تحفہ اپنی نئی البم کی صورت میں دونگا۔

البم پر کام کر رہا ہوں، ریلیز کرنے سے قبل ہندوستان جاونگا وہاں البم ریلیز کرنے کے بہت فائدے ہیں، ان کے ذریعے آپ کی بات دنیا بھر میںجاتی ہے، پاکستان واپسی پر اسے یہاں سے بھی ریلیز کرونگا ،پاکستان سے بات دور تک نہیںپہنچتی بھارت کے ذریعے آپ کا پیغام دنیا بھر میں جاتا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آرٹس کونسل کراچی میں نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا ہندوستان کی ایک فلم میں گانے کے حوالے سے بات چیت کا سلسہ جاری ہے واضح رہے اس سے قبل بھی جواد احمد بھارت کی فلموں کے لیے اپنے گانے ریکارڈ کروا چکے ہیں ۔

05

کراچی میں اردو کانفرنس کا انعقاد موثر عمل ہے اس کے ذریعے نوجوان نسل کی تربیت بہتر طریقے سے کی جا سکے گی ورنہ ہم آدھے تیتر آدھے بٹیر ہوچکے ہیں نہ ہی اردو درست ہے نہ انگریزی ہمیں اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا پاکستان فلم انڈسٹری کی بحلی کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں تومیں نہیں سمجھتا کے فلم انڈسٹری بحال نہیں ہوسکتی پاکستان ڈرامے کے اعتبار سے بھی گزشتہ دس سالوں میں بہت پیچھے جا چکا تھا مگر نئے فنکاروں کی محنت اور لگن سے ہم نے دنیا میں ڈرامے کے حوالے سے اپنا پھر سے وقار بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔