نیٹو سپلائی پاکستان سے ایندھن کی فراہمی تاحال بند

نیٹو افواج کو جیٹ فیول آئل کی ترسیل کی جاتی ہے، سپلائرزہدایت نامے کے منتظر

نیٹو افواج کو جیٹ فیول آئل کی ترسیل کی جاتی ہے، سپلائرزہدایت نامے کے منتظر فائل فوٹو

نیٹو رسد بحالی کے باوجود پاکستان سے نیٹو افواج کو ایندھن کی فراہمی تاحال بند ہے۔ آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاکستان سے نیٹو افواج کے لیے جیٹ فیول آئل کی ترسیل کی جاتی ہے جو سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد بند کردی گئی تھی۔ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں نیٹو کی رسد بحال کی جاچکی ہے تاہم ابھی تک جیٹ فیول آئل کی سپلائی بحال نہیں ہوسکی۔ ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں وفاقی وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے سپلائر کمپنیوں کو ہدایت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔


انڈسٹری ذرائع کے مطابق دو آئل کمپنیاں افغانستان میں نیٹو افواج کے لیے جیٹ فیول آئل فراہم کرتی ہیں۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلے کے بعد ان کمپنیوں نے جیٹ فیول آئل کی سپلائی شروع کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کرلیں جبکہ قومی کمپنی نے جیٹ فیول آئل کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے وافر مقدار میں جیٹ فیول آئل کی درآمد کی بھی تیاریارں کرلی ہیں تاہم وفاقی وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی ہدایت ملنے کے بعد ہی باضابطہ طور پر جیٹ فیول آئل کی سپلائی بحال ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story