دورہ بھارت کیلیے پاکستانی اسکواڈز کا انتخاب پیر تک موخر

رضا حسن کے بعد اسد شفیق بھی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے، آفریدی کا کیس کمزور


Sports Reporter December 08, 2012
چیف سلیکٹر اقبال قاسم عبد الرزاق کی فٹنس کے حوالے سے شکوک کا اظہار کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

ڈومیسٹک ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹرز کی کارکردگی کا مزید جائزہ لینے کیلیے دورئہ بھارت کے اسکواڈز کا انتخاب پیرکو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے ہفتے تک اعلان کا کہا تھا، ذرائع کے مطابق ون ڈے کپتان مصباح الحق اور ٹوئنٹی20 ٹیم کے قائد محمد حفیظ دونوں مسلسل لاہور میں جاری ڈومیسٹک ایونٹ کے میچز کھیلنے میں مصروف ہیں، ان کی ٹیمیں ہفتے کو سیمی فائنل میں حریفوں کے مقابل ہونگی، اتوار کو ٹائٹل میچ کے بعد ہی مشاورت کیلیے کچھ وقت مل سکے گا جس کے بعد مختلف ناموں پر غور کرتے ہوئے دورہ بھارت کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔

عبدالرزاق نے گذشتہ روز لاہور لائنز کی طرف سے سیالکوٹ اسٹالینز کیخلاف میچ میں حصہ لیا، مگر چیف سلیکٹر اقبال قاسم ان کی فٹنس کے حوالے سے شکوک کا اظہار کرچکے ہیں۔

2

اسپنر رضا حسن کے بعد بیٹسمین اسد شفیق بھی فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے، قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران غیر متاثر کن کارکردگی نے شاہد آفریدی کا کیس بھی خاصا کمزور کردیا، سہیل تنویر بھی رنگ نہ جما سکے، شعیب ملک اپنی ٹیم سیالکوٹ کو فائنل تک تو نہ پہنچا سکے تاہم مجموعی پرفارمنس بہتر رہی، احمد شہزاد نے بھی چند اچھی اننگز کھیل کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی ، بیٹنگ میں خرم منظور،فواد عالم اور عمر امین نے متاثر کیا، بولنگ میں وہاب ریاض اور اعزازچیمہ نے فارم میں واپسی کا اشارہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں