کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں پر ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کی آمد پر بولنے کی کوشش کی تو اسپیکرنے ان کا مائیک بند کردیا

پارلیمانی جماعت ہونے کے باوجود ہمارے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں، خالد مقبول صدیقی. فوٹو: فائل

کارکنوں کی بلا جواز گرفتاری پر ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جب وزیراعظم نوازشریف ایوان میں آئے تو ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے بولنے کی کوشش کی تو اسپیکر نے ان کا مائیک بند کردیا جس پر ایم کیوایم کے اراکین ایوان سے واک آؤٹ کرگئے جس کے بعد اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور قانونی دفاتر مسمار کرنے کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف سے بات کر کے پارٹی تحفظات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے جس پر اسپیکر نے انہیں بولنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جماعت ہونے کے باوجود ہمارے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Load Next Story