کولکتہ ٹیسٹ انگلش ٹیم بھارت کے گرد شکنجہ کسنے لگی

6 وکٹ پر 509 رنز، 193 کی سبقت، کک ڈبل سنچری سے محروم، ٹروٹ اور پیٹرسن کی ففٹیز


Sports Desk December 08, 2012
کولکتہ ٹیسٹ: انگلش بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ سوئپ شاٹ کھیل رہے ہیں، عقب میں موجود بھارتی وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی گیند کے منتظر۔ فوٹو : اے ایف پی

لاہور: کولکتہ ٹیسٹ میں انگلش ٹیم بھارت کے گرد شکنجہ کسنے لگی،اس نے تیسرے دن کے اختتام تک6 وکٹ پر 509 رنز بناکر193 کی سبقت حاصل کرلی۔

کپتان الیسٹر کک ڈبل سنچری سے محروم رہ گئے اور 190 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہوئے، جوناتھن ٹروٹ 87 اور کیون پیٹرسن54 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، پراگیان اوجھا نے 3وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز ایک وکٹ پر 216 رنز سے شروع کی، وکٹ پر موجود الیسٹر کک اور جوناتھن ٹروٹ نے مجموعہ 338 تک پہنچایا۔

ٹروٹ 87 رنز بنانے کے بعد اوجھا کی گیند پردھونی کا کیچ بن گئے،کک کو 156کے اسکورپر موقع ملا جب ایشانت شرما اپنی ہی گیند پر کیچ تھامنے میں ناکام رہے، کپتان 10 رنز کی کمی سے ڈبل سنچری مکمل نہیں کرسکے، 359 کے ٹوٹل پر وہ ویرت کوہلی کے عمدہ تھرو کی بھینٹ چڑھ گئے۔

3

کیریئر کی 312 فرسٹ کلاس اننگز میں کک پہلی بار رن آئوٹ ہوئے، کیون پیٹرسن نے57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وہ ایشون کی گیندکو سوئپ کرنے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو ہوئے، ای ین بیل(5) کا وکٹ پر قیام مختصر رہا، انھیں شرما نے دھونی کی مدد سے قابو کیا، سمت پٹیل 33 رنز بنانے کے بعد اوجھا کی گیند پر سلپ میں سہواگ کا کیچ بن گئے، میٹ پرائر 40 اور گریم سوان 21 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، دونوں نے اختتامی13اوورز میں56 رنزکی شراکت سے ٹیم کی برتری 193 تک پہنچا دی،اوجھا نے تین وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں