عمران خان کے اسمبلی آنے پر اس لئے گیا کہ کوئی نامناسب بات نہ نکل جائے ایازصادق

اپنی دانست کے مطابق سمجھا نااہلی بنتی ہے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا، ایازصادق

اپنی دانست کے مطابق سمجھا نااہلی بنتی ہے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا، ایازصادق. فوٹو: پی پی آئی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کل عمران خان جب اسمبلی میں آئے تو میں اس وجہ سے چلا گیا تاکہ کوئی نامناسب بات منہ سے نہ نکل جائے۔


قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا اور میں نے اپنی دانست کے مطابق سمجھا نااہلی بنتی ہے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا لیکن آپ سمجھتے ہیں میں نے غلط کیا تو الیکشن کمیشن اور عدالت کا فورم موجود ہے، آپ کے خلاف ریفرنس پر الیکشن کمیشن کو 90 روز میں فیصلہ کرنا ہے اور آپ کے پاس عدالت جانے کا بھی اختیار ہے جب کہ گزشتہ روز عمران خان کے اسمبلی میں آنے پر اس وجہ سے چلا گیا تاکہ کوئی نامناسب بات منہ سے نہ نکل جائے۔

Load Next Story