ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیشی ٹیم کا نشہ ہرن کر دیا

چوتھا ون ڈے75 رنز سے جیت کر سیریز برابر کردی، ڈیرن سیمی کا آل رائونڈ کھیل


Sports Desk December 08, 2012
بنگلہ دیش سے چوتھا ون ڈے: ویسٹ انڈین کپتان سیمی شاٹ کھیلنے کے بعد گیند کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

MULTAN: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیشی ٹیم کا نشہ ہرن کرتے ہوئے سیریز2-2 سے برابر کردی، ٹرافی اٹھا کر تصویر بنوانے والے کپتان کا فیصلہ ہفتے کو پانچویں میچ سے ہوگا۔

ابتدائی دونوں ون ڈے جیت کر اونچا اڑنے والی میزبان سائیڈ اگلے دونوں مقابلوں میں شکست کھا بیٹھی، جمعے کو چوتھے میچ میں مہمان ٹیم نے 75 رنز سے جیت کو گلے لگایا،مین آف دی میچ کپتان ڈیرن سیمی نے ناقابل شکست 60 رنز بنانے کے بعد 3 پلیئرز کو بھی ٹھکانے لگادیا۔

شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا بنگلہ دیشی فیصلہ درست ثابت ہوا، ویسٹ انڈین ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی جس کی وجہ سے رنز بنانے کی رفتار کافی سست رہی۔

5

اسپنرز کیلیے سازگار پچ پر بیٹسمین جدوجہد کرتے دکھائی دیے، سیمی نے ناٹ آئوٹ 60 رنز بنا کر مجموعے کو 9 وکٹ پر 211 تک پہنچایا، کرس گیل کی فارم واپس نہ آئی اور16رنز تک محدود رہے، محمود اﷲ نے تین وکٹیں لیں، جواب میں میزبان سائیڈ34.1 اوورز میں136 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

محمود اﷲ نے 56 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،مشفیق الرحیم (27 ) اور سوہاگ غازی (13) ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے دیگر پلیئرز تھے، ڈیرن سیمی نے تین جبکہ کیمار روئچ ، پرمول اور ڈیوائن اسمتھ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں