پی ایس 127 کا ضمنی انتخاب ایم کیو ایم کا انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ

گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی

ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نتائج کو الیکشن ٹربیونل اور عدالت عالیہ میں لے جائے گی، زرائع فوٹو: فائل

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے گزشہ روز پی ایس 127 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے گزشہ روز سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نتائج کو الیکشن ٹربیونل اور عدالت عالیہ میں لے جائے گی جس میں متحدہ کا کہنا ہے کہ حلقے کے مضافاتی علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پرپیپلزپارٹی نے قبضہ کرکے کھل کر دھاندلی کی جس کے تمام ثبوت جمع کر لیے گئے ہیں اور سب الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس 127 کراچی کا میدان پیپلزپارٹی نے مارلیا، ایم کیوایم کوشکست

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام لگایاتھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیوایم کا پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام
Load Next Story