4سال سے پھانسی نہیں ہوئی3جلادفارغ بیٹھے ہیں

جیلوں میں سزائے موت کے ہزاروں قیدیوں کی وجہ سے امن وامان کے مسائل پیدا ہورہے ہیں

جیلوں میں سزائے موت کے ہزاروں قیدیوں کی وجہ سے امن وامان کے مسائل پیدا ہورہے ہیں

وفاقی وزارت داخلہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں موجود سزائے موت کے ہزاروں قیدیوں کی وجہ سے امن وامان کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔500 سے زائد قیدیوں کی رحم کی اپیلوں پر بھی وفاق نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔خط کے مطابق پنجاب کی جیلوں کے لیے مختص تین جلاد گزشتہ چار سال سے تنخواہیں وصول کررہے ہیں


جبکہ اس دوران ایک بھی پھانسی نہیں دی گئی ہے ۔خط کے مطابق سپریم کورٹ نے سزائے موت کے قیدیوں کو بیڑی پہنانے سے بھی روک دیا ہے جس وجہ سے یہ مجرم جیلوں کا ماحول خراب کرتے ہیں ۔پنجاب نے وفاق سے ان مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔

 
Load Next Story