سانحہ بلدیہ ایم کیوایم کے حماد صدیقی سمیت 5 مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری

عدالت نے مفرورملزمان کو 16 ستمبرتک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


ویب ڈیسک September 09, 2016
عدالت نے مفرورملزمان کو 16 ستمبرتک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: سانحہ بلدیہ کیس میں ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 5 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سانحہ بلدیہ؛حماد صدیقی کے حکم پر فیکٹری میں آگ لگائی گئی، چالان

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی اور اس دوران عدالت نے مفرورملزمان کو 16 ستمبرتک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا چالان منظور

عدالت نے ایم کیو ایم کے حماد صدیقی سمیت 5 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ کیس میں پولیس کے چالان کے مطابق فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ روپے بھتہ مانگا گیا اور حماد صدیقی کی ایماء پرستمبر 2012 میں فیکٹری کوآگ لگادی گئی جس سے 259 ملازمین زندہ جل کرہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں