ٹنڈوالہیار میں غیرقانونی اسلحے کی فروخت تحقیقات مکمل

رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال، اسلحہ ڈیلرز کے کاروبار میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی


Nama Nigar December 08, 2012
ڈی آئی جی حیدرآباد، ٹنڈوالہیار نے اسلحہ ڈیلروں کو طلب کرکے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالہیار میں غیرقانونی اسلحے کی تحقیقات کیلیے بنائی گئی 6رکنی کمیٹی نے رپورٹ وزارت داخلہ کو روانہ کر دی۔

رپورٹ میں اسلحہ ڈیلروں کی بے قاعدگیوں اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ دنوں اسلحہ کی خریدوفروخت کے حوالے سے ٹنڈوالہیار کو باڑہ مارکیٹ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نے 6رکنی کمیٹی قائم تھی جس نے اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو روانہ کر دی ہے۔

05

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ ڈیلروں کی خریدو فروخت میں بے قاعدگیاں ہیں جن میں 3 عوامل ہیں۔ رپورٹ میں مذکورہ تینوں عوامل سے اسلحہ ڈیلروں کی جانب سے بے قاعدگیاں بتائی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈی آئی جی حیدرآباد، ٹنڈوالہیار نے اسلحہ ڈیلروں کو طلب کرکے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

دوسری جانب انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹنڈوالہیار میں 80فیصد اسلحہ ڈیلرز کی دکانوں کے لائسنس کسی اورکے نام پر ہیں جبکہ خریدوفروخت کوئی اور کررہا ہے جس کیلیے لائسنس ہولڈر 50سے 80 ہزار روپے ماہانہ وصول کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں