اسکول کے زمانے میں ہی  ٹیچر کودل دے بیٹھا تھا اکشے کمار

ٹیچر نے کلاس میں آکر مجھ سے پوچھا اور میرے ’’ہاں ‘‘ کرنے پر تھپڑوں کی بارش کردی تھی، سپر اسٹار


ویب ڈیسک September 09, 2016
ٹیچر نے کلاس میں آکر مجھ سے پوچھا اور میرے ’’ہاں ‘‘ کرنے پر تھپڑوں کی بارش کردی تھی، سپر اسٹار ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہےکہ میرا مزاج بچپن سے ہی عاشقانہ تھا اور اسکول کے ہی دنوں میں سب سے خوبصورت ٹیچر کو دل دے بیٹھا تھا لیکن ٹیچر کو پتہ چلنے پر انہوں نے تھپڑوں کی بارش کردی تھی۔

اکشے کمار کا شمار فلم نگری کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی فلمیں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہیں۔ اکشے کمار نے ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے محبت کی شادی کی تھی لیکن اب انہوں نے اپنے انٹرویو میں پہلے پیار سے متعلق انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

اپنی 49 ویں سالگرہ کے موقع پر اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میرا مزاج بچپن سے ہی عاشقانہ تھا اور اسکول کے ہی دنوں میں سب سے خوبصورت ٹیچر کو دل دے بیٹھا تھا جس کا اظہار اپنے دوست سے کردیا تھا جب کہ ٹیچر اتنی پسند تھیں کہ جب پڑھانے آتی تھیں تو صرف انہیں ہی دیکھتا رہتا تھا تاہم دوست سے لڑائی کے بعد اس نے بدلہ لینے کے لیے اسی ٹیچر کو ساری حقیقت سے آگاہ کردیا جس پر ٹیچر نے کلاس میں آکر مجھ سے پوچھا اور میرے ''ہاں '' کرنے پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کی گونج آج بھی میرے کانوں میں گونجتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |