کپل شرما بھارت میں رشوت خوری بڑھنے پر مودی پر چڑھ دوڑے

5 سالوں میں 15 کروڑ سے زائد ٹیکس دینے کے باوجود مجھ سے اپنا دفتر بنانے کے لیے5 لاکھ رشوت مانگی ہے،کپل کا ٹوئٹ


ویب ڈیسک September 09, 2016
5 سالوں میں 15 کروڑ سے زائد ٹیکس دینے کے باوجود مجھ سے اپنا دفتر بنانے کے لیے5 لاکھ رشوت مانگی ہے،کپل کا ٹوئٹ، فوٹو : فائل

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے ملک میں بڑھتی ہوئی رشوت ستانی پروزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کامیڈین و اداکار کپل شرما بھارت کی مقبول شخصیات کی فہرست میں سر فہرست ہیں اورٹی وی پر معروف شو ''دی کپل شرما شو'' کے میزبان بھی ہیں جب کہ کپل شرما بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بڑے پرستار بھی مانے جاتے ہیں لیکن اب انہوں نے رشوت ستانی پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔



کپل شرما کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں 5 سالوں میں 15 کروڑ سے زائد ٹیکس دے چکا ہوں لیکن مجھے اپنا دفتر بنانے کے لیے بی ایم سی کو 5 لاکھ کی رشوت دینا ہوگی اس کے بعد دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تو کیا یہی آپ کے اچھے دن ہیں جب کہ کپل شرما کی ٹوئٹ کے بعد مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ رشوت مانگنے والوں کی معلومات دی جائیں ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔



دوسری جانب کپل شرما کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور مداحوں کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اوربھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ بعض مداحوں نے ان کے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں